کھیل

سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا، سیٹھی نے جن اربوں روپے کا دعوی کیا وہ کہاں گئے؟ ذکا اشرف۔ فوٹو : فائل کراچی / لاہور: بھارت سے ہرجانہ وصولی کی کمزور مہم پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے بھارتی بورڈ نے 2015 سے 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے،ان میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی، اس وقت چیئرمین پی سی بی کے طور پر کام کرنے والے نجم سیٹھی 2014میں ایم او یو سائن کرنے کے بعد وطن واپس آئے تو پریس کانفرنس میں 9ارب روپے کے قریب کمائی حاصل ہونے کا دعویٰ کیا،مگر بی سی سی آئی حکومتی اجازت کا جواز پیش کرتے ہوئے کھیلنے سے انکار کرتا، اب تک 2سیریز کا وقت نکل چکا۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ اسے7کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا لہذا بھارتی بورڈ ہرجانہ ادا کرے، دوسری جانب معاہدہ بی سی سی آئی میں سری نواسن کی صدارت کے دوران ہوا تھا،سیاسی رہنما انوراگ ٹھاکر سیکریٹری بننے کے بعد سے اسے ردی کاغذ کا ٹکڑا قرار دیتے چلے آرہے ہیں جب کہ بھارت کا بدستور یہی مؤقف ہے کہ حکومت کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ پی سی بی نے ہرجانہ وصولی کیلیے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے رواں سال کے آغاز میں ایک لیگل نوٹس رواں سال کے آغاز میں بی سی سی آئی کو بھجوایا تھا جس پر بھارتی ٹس سے مس نہیں ہوئے، اب پی سی بی نے قانونی چارہ جوئی کیلیے آئی سی سی کے پاس نوٹس جمع کراتے ہوئے کیس تنازعات کمیٹی میں پیش کرنے کی درخواست کردی،رواں ہفتے اگلی کارروائی کا انتظار کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ہرجانہ کیس کے سلسلے میں مشاورت کیلیے آئی سی سی کے سابق چیف احسان مانی سے رابطہ کیا تھا لیکن انھوں نے انکار کردیا جب کہ ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں انھوں نے پی سی بی کے طریقہ کار کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ باہمی افہام وتفہیم سے حل کرلینا چاہیے تھا،میرا نہیں خیال کہ بھارت کیخلاف کیس دائر کرنے کا کوئی فائدہ ہوگا۔ احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی کی تاریخ میں پہلی بار ایک ممبر ملک دوسرے کیخلاف نبرد آزما ہے،اسی وجہ سے پی سی بی کو آئی سی سی سے کوئی سپورٹ نہیں ملے گی۔ سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے بھی ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں کہا کہ بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدے میں اسپورٹس کی عالمی ثالثی عدالت میں جانے کی شق ہی شامل نہیں کی گئی، بورڈ کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ سابق آئی سی سی چیف نے کہا کہ ایک غلط بیانی پر پردہ ڈالنے کیلیے دوسری کی جاتی ہے،صرف قوم کو گمراہ کیا جاتا رہا ہے،نجم سیٹھی نے جن اربوں روپے کا دعویٰ کیا تھا وہ کہاں گئے، ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے بی سی سی آئی نے معاہدے کی پیشکش مجھے بھی کی تھی لیکن انھوں نے اس میں عالمی ثالثی عدالت میں جانے کی شق شامل نہیں کی، میں نے ملکی مفاد کے خلاف فیصلہ کرنے سے انکار کردیا، بھارتی بورڈ بڑی معنی خیز باتیں کرتا رہا لیکن میرا موقف تبدیل نہیں ہوا۔

1014902-pcb-1512276725-264-640x480

بورڈ آنکھیں بند اور کان میں روئی ڈال کر بیٹھا رہا تو پاکستانی بولرز مشکوک ایکشن کے قانون کی زد میں آتے رہیں گے۔ فوٹو: فائل کراچی: سعید اجمل کو اس بات کا بہت دکھ ہے کہ بورڈ کا کوئی بھی سرکردہ افسر ان کے کرکٹ سے الوداع کہتے وقت موجود نہ تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 447 وکٹیں حاصل ...

مزید ←

بھارت سے ہرجانہ وصولی کی مہم پر انگلیاں اٹھنے لگیں

1014902-pcb-1512276725-264-640x480

سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا، سیٹھی نے جن اربوں روپے کا دعوی کیا وہ کہاں گئے؟ ذکا اشرف۔ فوٹو : فائل کراچی / لاہور: بھارت سے ہرجانہ وصولی کی کمزور مہم پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے بھارتی بورڈ نے 2015 سے 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے،ان میں سے 4 ...

مزید ←

ویرات کوہلی نے 6 ڈبل سنچریاں بنا کر برائن لارا کا ریکارڈ توڑدیا

1015067-image-1512283149-292-640x480

بھارتی کپتان نے لگاتار تیسری سنچری بناتے ہوئے کیریئر میں 5000 رنز بھی مکمل کرلیے۔ فوٹو: فائل نئی دہلی: ویرات کوہلی مسلسل 2 ٹیسٹ اننگز میں ڈبل سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کپتان اور چھٹے بیٹسمین بن گئے۔ نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان نے لگاتار تیسری اور کیریئر کی 20 ویں ...

مزید ←

بھارت میں سری لنکن کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا

1015233-lanka-1512297901-639-640x480

فضائی آلودگی کے باعث امپائرز کو ٹیسٹ میچ کئی بار روکنا پڑا. فوٹو : اے ایف پی نئی دلی:  شدید آلودگی کی وجہ سے سری لنکن کھلاڑیوں کو منہ پر ماسک پہن کر میچ کھیلنا پڑا۔ دہلی کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے جہاں عام دنوں میں بہت زیادہ فضائی آلودگی رہتی ہے جب کہ دیوالی کے موقع ...

مزید ←

ٹیسٹ رینکنگ میں لوکیش راہول کی تنزلی سے اظہر علی کو ترقی مل گئی

1011697-azharali-1511929045-984-640x480

پاکستان کی ساتویں پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں۔ فوٹو: فائل دبئی: ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے لوکیش راہول کی تنزلی اظہر علی کی ترقی کا باعث بن گئی۔ سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی اوپنر لوکیش راہول صرف 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کی وجہ سے انھیں رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جس کا براہ ...

مزید ←

معروف ریسلر جان سینا بھی کرکٹ کے شوقین نکلے

1012224-jhonseena-1511960776-635-640x480

جان سینا کے ساتھ اچھا دن گزارا،شین واٹسن ،فوٹو:ٹوئٹر سڈنی: ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا بھی کرکٹ کھیلنے کے شوقین نکلے، انہوں نے سڈنی میں آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن سے کرکٹ کے گر سیکھے۔ اپنی نئی آنے والی فلم ‘Ferdinand’ کی پروموشن کیلیے آسٹریلیا میں موجود ریسلر نے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن کے ساتھ وقت گزارا ...

مزید ←

بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کا دہرا معیار ہے، سعید اجمل

1012203-saeed-1511959925-734-640x480

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں بھی کوئی مسئلہ نہیں،لیجنڈ آف اسپنر،فوٹو:فائل  لاہور: آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے بولنگ ایکشن کے حوالے سے دہرا معیار اپنا رکھا ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم فیصل آباد کی لاہور وائٹس کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ...

مزید ←

سعید اجمل انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائر

1012154-image-1511969742-543-640x480

تمام کھلاڑیوں نے سعید اجمل کو گارڈ آف آنر بھی دیا۔ فوٹو: اے پی پی  لاہور: سعید اجمل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے اور لیجنڈ آف اسپنر میدان سے باہر جاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے جبکہ اس موقع پر پلیئرز نے انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل سعید اجمل کے کیریئر کا آخری ...

مزید ←

سعد علی موقع ملنے پر یونس خان کا خلا پُر کرنے کیلیے پُرعزم

1006799-saadali-1511499982-364-640x480

24 سالہ بیٹسمین کو شاندار کارکردگی پر پی ایس ایل کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا راولپنڈی: قائد اعظم ٹرافی کے ٹاپ اسکورر سعد علی قومی ٹیم میں یونس خان کا خلا پُر کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔ ’’ سعد علی نے کہا کہ 14 سال کی عمر میں اوپنر کی حیثیت سے پروفیشنل کرکٹ ...

مزید ←

بھارت کو ضوابط کی زنجیر میں جکڑنا دشوار

1006806-bcciweb-1511501267-413-640x480

پاکستان سے سیریز پر انکار کرنے کے باوجود پڑوسی ملک کو پوائنٹس سے محروم کیے جانے کا امکان معدوم۔ فوٹو: فائل لاہور: آئی سی سی چیمپئن شپ میں بھارت کو ضوابط کی زنجیر میں جکڑنا دشوار ہوگا۔ لاہور میں گورننگ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا تھاکہ عالمی کرکٹ میں متعارف ...

مزید ←