Author Archives: newsbn

برطانوی شہزادے کے علاوہ 5 کنوارے شہزادے اب بھی موجود

1014584-prince-1512214527-880-640x480

دنیا میں پانچ شہزادے ابھی بھی موجود ہیں جو نہ صرف کنوارے ہیں بلکہ کسی بہترین لڑکی کی تلاش میں بھی ہیں؛فوٹوفائل برطانوی شہزادے ہیری کی منگنی ہوگئی تو کیا ہوا، دنیا میں پانچ شہزادے ابھی بھی موجود ہیں جو نہ صرف کنوارے ہیں بلکہ کسی بہترین لڑکی کی تلاش میں بھی ہیں۔ برطانوی شہزادے ہیری کی امریکی اداکارہ میگن مارکل ...

مزید ←

دانش تیموراورعائزہ خان کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

1015124-danish-1512285166-752-640x480

اداکارہ کی جانب سے شئیرکی گئی تصویر میں بیٹے کا نام محمد رایان لکھا گیا: فوٹو: فائل  کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار دانش تیموراور اداکارہ عائزہ خان کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستانی ڈراموں اورفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار دانش تیمور اور اداکارہ عائزہ خان کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹے کی پیدائش ہوئی ...

مزید ←

کاجول کا 25 سالہ فلمی کیریئر میں انوکھا اعزاز

1015341-kajol-1512308692-769-640x480

تیز بخار ہونے کے باوجود بھی فلم کی شوٹنگ پر ہمیشہ وقت پر پہنچتی تھی، کاجول۔ فوٹو : فائل  ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ 25  سالہ فلمی کیریئر میں کبھی بھی فلم کی شوٹنگ منسوخ نہیں کرائی۔ کاجول کو بالی ووڈ انڈسٹری میں 25 سال ہوگئے ہیں اور اس عرصے کے دوران انہوں نے بے شمار بلاک بسٹر فلموں ...

مزید ←

سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا، سیٹھی نے جن اربوں روپے کا دعوی کیا وہ کہاں گئے؟ ذکا اشرف۔ فوٹو : فائل کراچی / لاہور: بھارت سے ہرجانہ وصولی کی کمزور مہم پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے بھارتی بورڈ نے 2015 سے 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے،ان میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی، اس وقت چیئرمین پی سی بی کے طور پر کام کرنے والے نجم سیٹھی 2014میں ایم او یو سائن کرنے کے بعد وطن واپس آئے تو پریس کانفرنس میں 9ارب روپے کے قریب کمائی حاصل ہونے کا دعویٰ کیا،مگر بی سی سی آئی حکومتی اجازت کا جواز پیش کرتے ہوئے کھیلنے سے انکار کرتا، اب تک 2سیریز کا وقت نکل چکا۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ اسے7کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا لہذا بھارتی بورڈ ہرجانہ ادا کرے، دوسری جانب معاہدہ بی سی سی آئی میں سری نواسن کی صدارت کے دوران ہوا تھا،سیاسی رہنما انوراگ ٹھاکر سیکریٹری بننے کے بعد سے اسے ردی کاغذ کا ٹکڑا قرار دیتے چلے آرہے ہیں جب کہ بھارت کا بدستور یہی مؤقف ہے کہ حکومت کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ پی سی بی نے ہرجانہ وصولی کیلیے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے رواں سال کے آغاز میں ایک لیگل نوٹس رواں سال کے آغاز میں بی سی سی آئی کو بھجوایا تھا جس پر بھارتی ٹس سے مس نہیں ہوئے، اب پی سی بی نے قانونی چارہ جوئی کیلیے آئی سی سی کے پاس نوٹس جمع کراتے ہوئے کیس تنازعات کمیٹی میں پیش کرنے کی درخواست کردی،رواں ہفتے اگلی کارروائی کا انتظار کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ہرجانہ کیس کے سلسلے میں مشاورت کیلیے آئی سی سی کے سابق چیف احسان مانی سے رابطہ کیا تھا لیکن انھوں نے انکار کردیا جب کہ ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں انھوں نے پی سی بی کے طریقہ کار کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ باہمی افہام وتفہیم سے حل کرلینا چاہیے تھا،میرا نہیں خیال کہ بھارت کیخلاف کیس دائر کرنے کا کوئی فائدہ ہوگا۔ احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی کی تاریخ میں پہلی بار ایک ممبر ملک دوسرے کیخلاف نبرد آزما ہے،اسی وجہ سے پی سی بی کو آئی سی سی سے کوئی سپورٹ نہیں ملے گی۔ سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے بھی ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں کہا کہ بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدے میں اسپورٹس کی عالمی ثالثی عدالت میں جانے کی شق ہی شامل نہیں کی گئی، بورڈ کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ سابق آئی سی سی چیف نے کہا کہ ایک غلط بیانی پر پردہ ڈالنے کیلیے دوسری کی جاتی ہے،صرف قوم کو گمراہ کیا جاتا رہا ہے،نجم سیٹھی نے جن اربوں روپے کا دعویٰ کیا تھا وہ کہاں گئے، ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے بی سی سی آئی نے معاہدے کی پیشکش مجھے بھی کی تھی لیکن انھوں نے اس میں عالمی ثالثی عدالت میں جانے کی شق شامل نہیں کی، میں نے ملکی مفاد کے خلاف فیصلہ کرنے سے انکار کردیا، بھارتی بورڈ بڑی معنی خیز باتیں کرتا رہا لیکن میرا موقف تبدیل نہیں ہوا۔

1014902-pcb-1512276725-264-640x480

بورڈ آنکھیں بند اور کان میں روئی ڈال کر بیٹھا رہا تو پاکستانی بولرز مشکوک ایکشن کے قانون کی زد میں آتے رہیں گے۔ فوٹو: فائل کراچی: سعید اجمل کو اس بات کا بہت دکھ ہے کہ بورڈ کا کوئی بھی سرکردہ افسر ان کے کرکٹ سے الوداع کہتے وقت موجود نہ تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 447 وکٹیں حاصل ...

مزید ←

بھارت سے ہرجانہ وصولی کی مہم پر انگلیاں اٹھنے لگیں

1014902-pcb-1512276725-264-640x480

سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا، سیٹھی نے جن اربوں روپے کا دعوی کیا وہ کہاں گئے؟ ذکا اشرف۔ فوٹو : فائل کراچی / لاہور: بھارت سے ہرجانہ وصولی کی کمزور مہم پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے بھارتی بورڈ نے 2015 سے 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے،ان میں سے 4 ...

مزید ←

ویرات کوہلی نے 6 ڈبل سنچریاں بنا کر برائن لارا کا ریکارڈ توڑدیا

1015067-image-1512283149-292-640x480

بھارتی کپتان نے لگاتار تیسری سنچری بناتے ہوئے کیریئر میں 5000 رنز بھی مکمل کرلیے۔ فوٹو: فائل نئی دہلی: ویرات کوہلی مسلسل 2 ٹیسٹ اننگز میں ڈبل سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کپتان اور چھٹے بیٹسمین بن گئے۔ نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان نے لگاتار تیسری اور کیریئر کی 20 ویں ...

مزید ←

بھارت میں سری لنکن کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا

1015233-lanka-1512297901-639-640x480

فضائی آلودگی کے باعث امپائرز کو ٹیسٹ میچ کئی بار روکنا پڑا. فوٹو : اے ایف پی نئی دلی:  شدید آلودگی کی وجہ سے سری لنکن کھلاڑیوں کو منہ پر ماسک پہن کر میچ کھیلنا پڑا۔ دہلی کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے جہاں عام دنوں میں بہت زیادہ فضائی آلودگی رہتی ہے جب کہ دیوالی کے موقع ...

مزید ←

پوپ فرانسس نے میانمار میں روہنگیا لفظ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتادی

1015157-image-1512288892-136-640x480

لفظ روہنگیا استعمال کرنے سے مسلمانوں کی واپسی کا دروازہ بند ہوسکتا تھا، پوپ فرانسس فوٹو:رائٹرز روم: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دورہ میانمار میں روہنگیا لفظ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دورہ میانمار میں روہنگیا لفظ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے کہا گیا تھا کہ ...

مزید ←

امریکی وزیردفاع نے پاکستان آنے سے پہلے ہی ڈو مور شروع کردیا

1015173-jamesmettis-1512290833-749-640x480

پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرے، امریکی وزیردفاع فوٹو: فائل امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے دورہ پاکستان سے قبل ہی ڈومور شروع کردیا۔ امریکی وزیردفاع جیمس میٹس کل پاکستان پہنچیں گے۔ بحیثیت وزیر دفاع  جیمز میٹس کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جس کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق امور زیربحث آئیں گے۔ امریکی ...

مزید ←

ترک صدر کے خلاف بھی آف شور کمپنی اسکینڈل سامنے آگیا

1015254-image-1512298367-401-640x480

صدر کے قریبی افراد پر آف شور کمپنی میں لاکھوں ڈالر منتقل کرنے کا الزام۔ فوٹو: فائل  انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے خلاف بھی آف شور کمپنی اسکینڈل سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی نے صدر رجب طیب اردوان کے قریبی افراد پر آف شور کمپنی میں لاکھوں ...

مزید ←