1011745-kapilsharma-1511930978-577-640x480

کپل شرما اپنے غلط کاموں کے جواب میں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے لگے

بالی ووڈ کاکونسا اداکار ہے جو تنازعات کا شکار نہیں ،کپل شرما؛فوٹوفائل

نئی دہلی:  کچھ ماہ قبل بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کا ساتھی فنکار سنیل گروور کے ساتھ جھگڑے کا معاملہ خبروں کی زینت بنا تھا اور یہ واقعہ اب تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا لیکن اب انہوں نے اپنے غلط کام کے جواب میں دوسرے اداکاروں پر کیچڑ اچھالنا شروع کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اور  اداکار سنیل گروورکے درمیان رواں ماہ اپریل میں جہاز میں ہونےوالے جھگڑے کے باعث نہ صرف ان کی شو کی مقبولیت کا گراف نیچے آیا بلکہ ان کے قریبی دوست بھی دور ہوگئے۔ کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی لوگ اس واقعے کو بھول نہیں سکے لیکن اب کپل نے بھرپور انداز میں اپنا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چند روز قبل نئی دہلی میں فلم’’فرنگی‘‘کی تشہیری تقریب کے موقع پر میڈیا کی جانب سے جب کپل سے پوچھا گیا کہ آپ کے اور سنیل کے درمیان ہونے والے تنازعے کا اثر آپ کی آنے والی فلم پر پڑسکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں ڈیپریشن کا شکار ہوگیا تھا، بعدازاں میں نے معاملات پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کیا، مجھے کسی ایک اداکار کے بارے میں بتائیے جو کبھی تنازعات کا شکار نہ ہوا ہو۔ میں نے کون سا ایسا جرم کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ مجھ سے نفرت کریں گے۔ جب لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں تو ذرا سی غلطی پر آپ پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ کپل ان دنوں اپنی نئی فلم ’’فرنگی‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ اشیتا دتا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*