338933_75495451

وزیر اعظم آج ویڈیو لنک کے ذریعے اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیر اعظم آج ویڈیو لنک کے ذریعے بجٹ سے متعلق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہوگا ۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج ہونگے ۔ وزیر اعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے ۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوگا ۔ نواز شریف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت شام ساڑھے چھ بجے طے ہے جس میں نئے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں وزیر اعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت اور خطاب کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*