1014796-bodiesss-1512271868-881-640x480

فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، رائفل، ڈیٹونیٹر اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: سی ٹی ڈی نے ساندل بار بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 2 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی نے ساندل بار بائی پاس کے قریب 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، رائفل، ڈیٹونیٹر اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*