1015124-danish-1512285166-752-640x480

دانش تیموراورعائزہ خان کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ کی جانب سے شئیرکی گئی تصویر میں بیٹے کا نام محمد رایان لکھا گیا: فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار دانش تیموراور اداکارہ عائزہ خان کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی ڈراموں اورفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار دانش تیمور اور اداکارہ عائزہ خان کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خبرانہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پردی تھی۔

اب اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پربیٹے کی پہلی تصویرشئیر کی ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتی وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شئیرکی گئی تصویر میں بیٹے کا نام محمد رایان تیمورلکھا گیا۔ 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاروں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام حورین ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*