news-1462269636-7218_large

خیبر پختونخوا پولیس نے موبائل فونز کی خریدو فروخت کا ضابطہ کار وضع کر دیا ،مارکیٹوں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائیگا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس نے جرائم کی روک تھام کیلئے صوبے میں موبائل فونز کی خریدو فروخت کیلئے ضابطہ کار وضع کر دیا جس کیلئے مارکیٹوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس نے موبائل فونز کی خریدو فروخت کیلئے ضابطہ کار مرتب کر لیا ہے جس کے مطابق موبائل فون کی خریداری پر گاہک کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لازمی قرار دیدی گئی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ضابطہ کار میں دوکاندا گاہک کا نام ، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل کی تفصیلات کا اندراج کرنے کا پابند ہو گا جس کیلے موبائل مارکیٹوں میں بائیو میٹرک سسٹم کا انتظام کیا جائیگا ۔

اس کے علاوہ موبائل فون میں کیمرے کی سہولت ہونے پر دوکاندار فروخت کندہ کی تصویر بھی لے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*