1015169-bodies-1512290763-659-640x480

بدبخت شخص نے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

ملزم ادریس نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی کو قتل کردیا، پولیس۔ فوٹو : فائل

فیصل آباد: تحصیل ستیانہ میں معمولی تلخ کلامی پر ادریس نامی شخص نے اپنے باپ اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

فیصل آباد کی تحصیل ستیانہ میں بدبخت شخص نے اپنے باپ اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد افضل اور محمد جنید سے ہوئی جب کہ قاتل ادریس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقتولین کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم نہ ہونے اور رپورٹ درج نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور توڑ پھوڑ کی کوشش کی تاہم پولیس کی جانب سے  واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*